لاہور بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت‘ کمانڈوز تعینات

لاہور بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت‘ کمانڈوز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی درالحکومت میں گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور اس میں لاہور میں واقع گرجا گھروں کو اے کیٹگری اور بی کیٹگری میں شامل کرکے کمانڈوز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ بلال ظفرکی ہدایت پر کینٹ ڈویژن میں گذشتہ روز اے کیٹگری اور بی کیٹگری کے چرچز کی سیکورٹی سخت کی گئی ۔اس موقع پر عبادتی اوقات کے دوران متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ چرچز کی خود نگرانی کرتے رہے۔جبکہ عبادت کے لئے آنے والے اشخاص کی سخت چکنگ کی گئی۔ اور پارکنگ کو 100 گز سے دور بنایا گیا۔اسی طرح سٹی ڈویژن میں ایس پی سٹی علی رضا کی ہدایت پر چرچز کی سیکورٹی سخت کی گئی اور اس میں اہلکاران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی۔اور پیٹرولنگ کو موثر بنائی گئی جبکہ عبادت گاہوں کے اردگرداپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھی گئی۔

مزید :

علاقائی -