باغبانپورہ،لائن مین محمد رزاق ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

باغبانپورہ،لائن مین محمد رزاق ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں لائن مین محمد رزاق ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انگوری باغ سب ڈویژن کا لائن مین محمد رزاق گزشتہ شام بجلی کی سپلائی بحال کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں شالامار ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے کے باعث پیش آیا ہے ۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -