جماعت اسلامی کے تحت راشن تقسیم کی تقریب آج ہوگی

جماعت اسلامی کے تحت راشن تقسیم کی تقریب آج ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین )کے تحت بروز پیر صبح 11:30بجے ارکان آباد مسجد بن قاسم کورنگی ٹاؤن کراچی میں مستحق خاندانوں سے ملاقات اور تقریب تقسیم راشن منعقد کی جائے گی ۔تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی خصوصی خطاب کریں گی۔ اس موقع پر سابق پارلیمینٹیرین عائشہ منور اور ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ عطیہ نثار ،ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی اسما ء سفیر بھی شرکت کریں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -