حافظ آباد:ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، 8 سے زائد افراد شدید زخمی

حافظ آباد:ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، 8 سے زائد افراد شدید زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ویگن موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 8سے زائد افراد شدید ذخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ویگن نمبری 8956LEIمسافروں کو گجرات سے لیکر سرگودھا جارہی تھی جب ویگن ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب پہنچی تو ایک موٹر سائیکل سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں آٹھ سے زائد افراد جن میں شازیہ، قاسم، عمیر، خالدہ، عبیدہ بی بی وغیرہ شامل ہیں شدید ذخمی ہوگئے جنھیں ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور ر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -