ڈکیتی ، شراب فروشی کے 5ملزم گرفتار،2ڈاکو پولیس مقابلہ میں زخمی

ڈکیتی ، شراب فروشی کے 5ملزم گرفتار،2ڈاکو پولیس مقابلہ میں زخمی

  

لاہور(خبرنگار)لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا جرائم پییشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جس کے مطابق شاہدرہ میں راوی ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کار سوار ملزمان عثمان ، علی حیدر اور اشفاق کو راوی ٹول پلازہ پر تلاشی کے لئے روکا تو دوران تلاشی گاڑی سے تیس بور کے تین پستول اور ایک سو بیس گولیاں برآمد ہوئیں۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کے دوران دو شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ نجم اور عابد نامی ملزمان کے قبضے سے چھتیس بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔ عمر اور عامر نامی دونوں ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ جنھیں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس میں شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

مزید :

علاقائی -