شہر بھر میں پتنگ بازوں، ویلروں کا راج، قانونی کی دھجیاں اڑا دی گئیں

شہر بھر میں پتنگ بازوں، ویلروں کا راج، قانونی کی دھجیاں اڑا دی گئیں

  

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں دن بھر پتنگ بازوں اور ون ویلروں کا راج رہا،چھتوں پر بوکاٹا کا شورجبکہ سڑکوں پر ویلروں کو طوفان بد تمیزی رہا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس لالک چوک ، مال روڈ ،فیروز پور روڈ منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ دریں اثناء ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مختلف علاقوں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ، شہری چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی جن علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ان علاقوں میں سرفہرست گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ ، ہنجر وال ، سبزہ زار ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ ،اچھرہ، وحدت کالونی ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالیمار ، گڑہی شاہو، ٹبی سٹی ،اکبری گیٹ ، لوہاری گیٹ ، شفیق آباد ، راوی روڈ ، ہربنس پورہ، باغبانپور، فیکٹری ایریا ، غازی آباد ، شمالی چھاؤنی ، جنوبی چھاؤنی ، ڈیفنس بی سمیت دیگر علاقوں میں شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ واضع رہے کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنائیں مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

مزید :

علاقائی -