صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے چوریاں، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے چوریاں، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے امجد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔ باغبانپورہ ڈاکوؤں نے احسان اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔ ملت پارک کے علاقہ میں ایک اخباری کارکن قمرعزیز سے چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 65ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ رائے ونڈ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے نیا ز کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ شما لی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے احمد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ 30ہزار کی نقڈ ی اور مو با ئل فو ن، کاہنہ کے علا قہ شہزاد روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے دولاکھ لوٹ کر فر ار ہوئے، سمن آبادمیاں چوک میں پر کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سجا د سے 7 لاکھ چھین لئے،جو ہر ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 90 ہزار کی نقد ی ،شیر ا کو ٹ میں ڈاکوؤں نے اظہا ر سے35ہزار ،ملت پارک کے علاقے ظفر کالونی میں ڈاکو ؤں نے گھر کی دہلیز پر شہری اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ۔ جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے 11لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اختر اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ گارڈن ٹاون ڈاکوؤں نے رمضان اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ہڈیارہ ڈاکوؤں نے شیراز اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ وحدت کالونی ڈاکوؤں نے مشتاق اور فیملی سے8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ مانگا منڈی ڈاکوؤں نے کامران سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا۔ شیراکوٹ ڈاکوؤں نے اقبال اور فیملی سے 5لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے اشفاق اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات و موبائل فون لوٹ لیے۔ جنوبی چھاونی، شیراکوٹ، گلشن اقبال ، گارڈن ٹاون سے کاریں جبکہ نشتر کالونی، غازی آباد، ہر بنس پورہ، وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -