شاہدرہ کے علاقہ سے 3پتنگ باز گرفتار،ہزاروں کی پتنگیں و چرخیاں برآمد

شاہدرہ کے علاقہ سے 3پتنگ باز گرفتار،ہزاروں کی پتنگیں و چرخیاں برآمد

  

لاہور(خبرنگار) ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی کی پتنگیں اور چرخیاں برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس پی سٹی علی رضا کے مطابق شاہدرہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر پولیس نے سگیاں پل کے قریب ایک زیر تعمیر گھر میں چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں پتنگیں اور چرخیاں پائی گئی پولیس نے زیرتعمیر مکان عرفان سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -