تتلے عالی :بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

تتلے عالی :بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

  

تتلے عالی(نمائندہ پاکستان)ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی محمد رمضان کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف دیہات سے 40بجلی چور پکڑ کر ڈی بل کی مد میں ایک لاکھ پچاس ہزار یونٹ ڈال کر 15لاکھ روپے جرمانہ وصول متعدد کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج بجلی چور کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی اور نئے قانون کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ایس ڈی او کی گفتگو انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے بجلی چور معاشرے میں ناسور ہیں ان کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے صارفین اپنے ارد گرد کسی کو بجلی چوری کرتے دیکھیں تو فوراً اپنے قریبی دفتر میں اطلاع کریں کاروائی کروں گا میں نے کاروائی کرتے ہوئے بیگ پور ، بوپڑہ کلاں ماڑی بھنڈراں کوٹلی ملیاں، تتلے حکیم حیدر علی سے 40بجلی چور پکڑ کر ڈی بل کی مد میں جرمانہ کی شکل میں 15لاکھ روپے وصول کئے آئندہ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -