علی پور چٹھہ، مسلح افراد کی فائرنگ، سابق نائب ناظم سمیت 2افراد ہلاک

علی پور چٹھہ، مسلح افراد کی فائرنگ، سابق نائب ناظم سمیت 2افراد ہلاک

  

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) علی پور چٹھہ کے نواحی درگاہی والا میں دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ۔ کار سوار 2افراد موقع پر ہلاک۔ مذکورہ گاؤں کے رہائشی ملہی گروپ اور چٹھہ گروپ میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ملزم فرار۔علاقے میں شدید خوف وحراس کا عالم۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں درگاہی والا کے سابقہ نائب ناظم نمبردار محمد افضل چٹھہ اور محمد ناصر چہل کار پر فاتحہ پڑھنے جارہے تھے کہ ریکی کرتے ہوئے 2مسلح افراد نے آتشین اسلحہ کے برسٹ مارکر دونوں کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ہے۔ قبل ازیں مذکورہ گاؤں کے ملہی گروپ ،چٹھہ گروپ میں زمین جائیداد اور قبضہ وغیرہ کے معاملات میں دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے رابطہ پر کہا کہ مقتولین کے لواحقین کی جانب سے ابھی اندراج مقدمہ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول محمد افضل چٹھہ کے کزن صہیب چٹھہ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ بال بال بچ گئے ۔اس حملے کا مقدمہ افضل چٹھہ کے چھوٹے بھائی مبشر چٹھہ پر درج کروا دیا گیااور تا حال وہ جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -