نابینا افرادکا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی احتجاج

نابینا افرادکا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا ہے۔ نابینا افراد نے گزشتہ روز بھی کلمہ چوک میں میٹروبس کے ٹریک کو بند کر کے احتجاج کیا، جس کے باعث میٹرو سروس بند رہی۔ جبکہ نابینا افراد کے احتجاج کے باعث کلمہ چوک اور ارد گرد سڑکوں پر بھی ٹریفک بند رہی۔ احتجاج کے دوران نابینا افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات منظور کئے جائیں اور بے روزگار افراد کو روزگار دیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والوں کو مستقل کیا جائے اور خدمت کارڈ کم سے کم 15 ہزار روپے کیا جائے۔ اس موقع پر نابینا افراد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -