پنڈی بھٹیاں: دکانوں میں آتشزدگی کار سمیت لاکھوں کا سامان خاکستر

پنڈی بھٹیاں: دکانوں میں آتشزدگی کار سمیت لاکھوں کا سامان خاکستر

  

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع بند دوکانوں میں آتشزدگی۔کار سمیت لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور مشینر ی جل گئی اور بلڈنگ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔گزشتہ شب ان دوکانوں میں آگ کے شعلے بلند ہوئے تو ریسکیو 1122 پنڈی بھٹیاں کا واٹر ٹینک گاڑی پیٹرول نہ ہونے کے باعث وقت پر نہ پہنچ سکی اور حافظ آباد سے گاڑی سفر کے باعث تاخیر سے پہنچی اس طرع آگ پر بر وقت قابو نہ پایا جا سکا۔اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیاتاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔شہریوں نے ریسکیو 1122 کا بروقت موقع پر نہ پہنچنے پر کہا ہے بروقت ریسکیو ہوتا تو اس قدر نقصان نہ ہوتا ۔

مزید :

علاقائی -