نوشہرہ ورکاں،دوسگے بھائی بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

نوشہرہ ورکاں،دوسگے بھائی بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) گیپکو نوشہرہ ورکاں کی سرویلنس ٹیم نے دو سگے بھائیوں کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو کی سرویلنس ٹیم نے فیض احمد گوندل کی سربراہی میں نواحی گاؤں موضع روکھے ڈیرہ جٹاں میں چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں مظہر بھٹی اور عبدالسلام بھٹی کو چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ملزمان کے کنکشن بل کی عدم ادائیگی پر پہلے ہی کاٹ دئیے گئے تھے مقامی پولیس نے اعتراز اعظم ایس ڈی او گیپکو نوشہرہ ورکاں کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -