پاک چین دوستی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے ،اقبال ظفرجھگڑا

پاک چین دوستی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے ،اقبال ظفرجھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی آزمائی ہو ئی حقیقت ہے اور ہم ہمیشہ اسے اخلاص، عزم اور اعتماد کی نظر سے دیکھتے اور فخر کر تے ہیں۔ وہ پشاور دورے پر آئے ہو ئے چین کے اوپیرا تھیٹر ٹروپے کی جانب سے پیش کئے گئے ایک ثقافتی شو میں خطاب کر رہے تھے جس کی میزبانی کی ذمہ داری ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے سر انجام دی۔ یہ ٹرسٹ صوبے کے ایک ما یہ نا ز پولیس افسر کے نام سے مو سوم ہے۔ اس مو قع پر پاکستان میں چین کے سفیر ذاؤ جنگ، چینی سفارتخانے کے سینیئر اہلکار، بعض سرکاری حکام اور پشاور کے ممتاز شہری بھی مو جود تھے۔ چینی ثقافتی فنکاروں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بنا پر حا ضرین سے خوب داد مو صول کی۔ گورنر نے پاک ۔چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ عمدہ تقریب منعقد کر نے پر ملک سعد شہید ٹرسٹ کے کردار اور کا وشوں کو سراہا اور اس تاریخی موقع پر خا ص طور پر پشاور آنے پر چینی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ پاک چین دوستی کی کامیابیوں کی طویل فہرست میں یہ منصو بہ حالیہ اضافہ ہے جس کی تکمیل کے بعد دونوں ممالک کی دوستی کئی ایک نئے افق پر پہنچے گی۔
اقبال ظفرجھگڑا