ایران نیوکلیئر معاہدہ کے مستقبل سے متعلق یورپی یونین کا اجلاس کل ہو گا

ایران نیوکلیئر معاہدہ کے مستقبل سے متعلق یورپی یونین کا اجلاس کل ہو گا

  

واشنگٹن (این این آئی)ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی کل (منگل کو )برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بیان یورپی یونین کے بیرونی اقدام کے شعبے نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف تینوں وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلیٰ اہل کار مغیرنی سے ملاقات کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -