حادثے کا زخمی ہفتہ بعد خالق حقیقی سے جا ملا

حادثے کا زخمی ہفتہ بعد خالق حقیقی سے جا ملا

  

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) چوک کر م داد قریشی کے موضع گل قائم مستوئی  کے رہائشی جواں سال سکول ٹیچر محمد جاوید مستوئی جو ٹریفک حادثہ میں ایک ہفتہ قبل شدید زخمی ہو گئے تھے نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔ متوفی کی شادی ایک ماہ قبل ہو ئی تھی‘ متوفی شاہ جمال کے معروف ٹرانسپورٹر اور تاجر حاجی بلال حسین خوجہ کے بہنوئی تھے۔ نماز جنازہ ان کے آ بائی گاؤں گل قائم مستوئی میں ہو ئی جس میں میاں محمد آ صف رحیم راجہ چیئر مین زکوٰۃ و عشر کمیٹی شاہ جمال،عاشق حسین خوجہ،میاں جواد مکول،ملک اویس ٹٹر،شیخ محمد شفیع اور سید راشد حسین گیلانی سمیت کثیر تعداد میں لو گوں نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -