عوامی راج پارٹی کے جلسہ کی جھلکیاں

عوامی راج پارٹی کے جلسہ کی جھلکیاں

  

( سعید مکول ، ملک اعظم سے ) *قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ گاہ میں عوامی راج پارٹی، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے قائدین کی قیادت میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

*جلسہ گاہ میں ملتان، مظفر گڑھ سمیت گردونواح سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی۔

*عوامی راج پارٹی کا جلسہ غیر متوقع طور پر کامیاب رہا لوگوں کا کثیر تعداد میں ہجوم دیکھنے میں آیا۔

*عوامی راج پارٹی، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ میں اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔

*جلسہ گاہ میں عوام کی کثیر تعداد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

*مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں ہونے والے عوامی راج پارٹی کے جلسہ پر نگاہیں مرکوز رہیں۔

*جلسہ گاہ میں سٹیج پر بڑی ٹی وی سکرین نصب کی گئی ۔

*عوامی راج پارٹی کے جلسہ میں سہ پہر تین بجے سے ہی کارکنوں کی آمد شروع ہو گئی ۔

*عوامی راج پارٹی کے قائد جمشید دستی نے اپنی پارٹی کے قیام کے ڈیڑھ سال بعد ہی اتنے بڑے تاریخی جلسہ کو بڑی کامیابی قرار دے دیا ۔

*نواز شریف کے حالیہ بیان کو مقررین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

*جلسہ گاہ میں صحافیوں کیلئے الگ پریس گیلری بنائی گئی ۔

*جلسہ گاہ میں عوامی راج پارٹی کے قائدین کے مطابق 12ہزار کرسیاں اور چھ سو صوفے لگائے گئے۔

*جلسہ گاہ میں ڈائس کو سرائیکی خطہ کی پہچان کے پیش نظر سرائیکی اجرک سے ڈھانپا گیا۔

*جلسہ گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر واٹر ورکس روڈ، حسین آگاہی، دہلی گیٹ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -