روزنامہ پاکستان کے سرکولیشن منیجر محمد ایاز کے چچا انتقال کرگئے‘ قل خوانی آج ادا کی جائیگی
ملتان ( سپیشل رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے سرکولیشن منیجر محمد ایاز کے چچا اور محمد روف خان ،محمد سمیع خان ،محمد زوہیب کے والد محمد فاروق خان بقضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں مرحوم کی نماز جناز گزشتہ روز محلہ کھٹکانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ قاری خدا بخش عثمان نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں گروپ جوائنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق ،مینجر اکاؤنٹس زاہد خان ،محمد وقاص ،محمد زبیر ،شہزاد انور سمیت اہل علاقہ اور مرحوم کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ سمیت تین بیٹے اوردو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بروز پیر بعد نماز فجر جامع مسجد اقراء پاک کالونی ملتان کینٹ میں ادا کی جائے گی ۔