فوٹو گرافی کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے‘ احمد یار ہنجرا

فوٹو گرافی کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے‘ احمد یار ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء  نے کہا ہے کہ فوٹو گرافی بھی فنون لطیفہ کی ایک شاخ ہے جسے فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے،اس فن کی ترویج وترقی ضروری ہے، فوٹو گرافر کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے کوٹ ادو میں ایک بہت بڑا حال تعمیر کیا جائے گاتاکہ ہماری نوجوان نسل اس سے استفادہ کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے جناح ہال میں ورثہ پاکستان آرگنائزیشن، میونسپل کمیٹی اور حکومت پنجاب کی جانب سے فوٹو گرافی کی نمائش کے دوران بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔پروگرام آرگنائزرکیپکو کوٹ ادو کے سید نجم الحسن ، اسٹیٹ لائف انشورنس کے انعام اللہ خان ، اور میونسپل کمیٹی کے سٹاف افیسریوسف جمال تھے، نمائش میں چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سید نوید عالم سمیت شہریوں ومہمانوں سمیت فوٹو گرافر و لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی،ملک احمد یار ہنجراء نے کوٹ ادو کے فوٹو گرافروں کی عمدہ فوٹو گرافی اور اعلی محنت کو بہت سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش کے انعقاد کے ذریعے عام شہریوں کیلئے خوبصورت فطری مناظر کی عکاسی کی گئی ہے۔ نمائش میں باصلاحیت شوقین فوٹوگرافروں کی ثقافت پر مبنی تصاویر کے 100سے زائد پوسٹرز ڈسپلے کئے گئے تھے جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا،نمائش تقریب میں انسانی حقوق کی تنظیم سندھو بچاوترلا کی30 منٹ کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی، ڈاکو منٹری ماہی گیری بدھل مزدور اور وسیب ایشوز پر مبنی تھی۔ کوٹ ادو اور ملتان کے فوٹو گرافرز نے سندھ و دریا کے بیلٹ پرندے اور ماہی گیری کی فوٹو ز نمائش میں پیش کر کے ایوارڈ اور داد وصول کی۔

احمد یار ہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -