حادثات نے 8زندگیاں نگل لیں، خاتون قتل، نوجوان کی خودکشی، مختلف واقعات میں 2ہلاکتیں

حادثات نے 8زندگیاں نگل لیں، خاتون قتل، نوجوان کی خودکشی، مختلف واقعات میں ...

  

دائرہ دین پناہ‘ گڑھ مہاراجہ‘ خانقاہ شریف‘ خان پور‘ مٹھن کوٹ‘ روہیلانوالی‘ ہیڈ راجکاں‘ ڈیرہ بکھا‘ وہاڑی (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ تین بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔ نوجوان درخت گرنے سے چل بسا۔ موٹرسائیکل سوار حرکت قلب بند ہونے سے سڑک کنارے دم توڑ گیا۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ تونسہ موڑپرتیزرفتارویگن نمبر1793سی کی سائیڈلگنے سے لوڈررکشہ نمبر4303ایم ایچ کے قلابازیاں کھاتاہواسڑک کے نیچے گہری کھائی میں جاگرجس کے نتیجہ میں14سالہ محمدعرفان ولدنذیراحمدقوم گاڈی سکنہ نتکانی والہ وہواتونسہ شریف موقعہ پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اسکاساتھی محمدذیشان ولدانورعلی شدیدزخمی ہوگیاجسے تشویش ناک حالت کے باعث نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا،رکشہ ڈرائیورغوث بخش سکنہ شاہ جمال معمولی زخمی ہوا،پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ویگن ڈرائیورریاض حسین ولدمحمدرمضان پاؤلی سکنہ خلیل آبادتھانہ کالاکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ پل لشاری کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ارشد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ خانقاہ شریف سے سٹی رپورٹر‘ خان پور سے تحصیل رپورٹر اور نمائندہ پاکستان کے مطابق ایک تیز رفتارٹرک نے ایک کارکو ٹکرماردی جس میں9افراد سوار تھے حادثہ اتنا شدیدتھا کہ 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں شفقت علی ولد بشیراحمد، عمر40سال(راجن پور) کشور بی بی زوجہ محمدامین42سال(راجن پور)شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طلحہ 11سال،بشیراحمد ولدنظام الدین عمر75سال ،اویس ولدشفقت13سال طیب ولد شفقت 8سال ،عائشہ دخترشفقت10سال ،عبداللہ ولدشفقت عمر6سال،اورشبانہ زوجہ شفقت35سال شامل ہیں ریسکیو1122نے موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی اور نامہ نگار کے مطابق راجن پور میں سپئر پارٹس کے ایک دوکاندار محمد یامین کی فیملی اس کے سالہ سمیت رحیم یار خان گئی جہان سے فارغ ہو کر جب وہ واپس آرہی تھی کہ مٹھن کوٹ سے 10کلو میٹر دور زیر تعمیر بے نظیر شہید برج اپروچ روڈ پر ایک پتھر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جو کہ برج کیلئے پتھر لا رہا تھا جس کے نتیجہ میں محمد یامین کی بیوی اور سالہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ اس کے چار بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دی گیا ہے۔روہیلانوالی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہڑہ غربی میں مقامی زمیندار جام تنویر ماہڑہ نے پانچ افراد کے ہمراہ مقامی بستی دانہ قوم کی ضعیف خاتونتاج مائی کے جانور کھیت میں آنے پر بیہمانہ تشدد کانشانہ بنایا اور کلہاڑی کا وار کرکے ابدی نیند سلا دیا ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس روہیلانوالی موقع پر پہنچ گئی اور لعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ روانہ کردیا۔ہیڈراجکاں سے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر 19ڈی این بی کے رہائشی شفاقت عرف بابو کاآئے روز گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، تو شفاقت نے گندم میں رکھنے والی گولیوں کھا لیں ، جس کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ہیڈراجکاں لایا گیا، جہاں سے اسے طبی امداد دے کر بہاولپور وکٹوریہ ریفر کر دیا گیا ، مگر رستے میں شفاقت جان کی بازی ہار گیا۔ڈیرہ بکھا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لال سوہانرا نیشنل پارک بلاک نمبر 2میں جلیل نامی 25سالہ نوجوان جو ڈیرہ بکھا کے نواحی گاؤں 33بی سی کا رہائشی تھا پر شیشم کا درخت گر گیا جس سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘نامہ نگارکے مطابق چک نمبر166ای بی کا رہائشی محمد اختر اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے وہاڑی جا رہا تھا کہ جب نو احی گاؤں پانچ ڈبلیوبی کے قریب پہنچا تو اچانک دل کو تکلیف ہو ئی تو اپنا موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی درخت کے نیچے لیٹ گیا اور ہارٹ اٹیک سے وہیں جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -