1500اور 100 روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

1500اور 100 روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)ادارہ قومی بچت کے زیر اہتمام 1500روپے اور 100روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل15مئی کو بالترتیب کوئٹہ اور کراچی میں ہوگی۔ 15سو روپے والے بانڈ کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک‘10,10لاکھ روپے کے 3جبکہ18500روپے کے1696انعامات دیئے جائیں گے ،کراچی میں ہونیوالی100روپے والے بانڈکا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک‘2لاکھ روپے کے 3جبکہ 1000روپے کے 1199انعامات دیئے جائیں گے۔

انعامی بانڈز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -