بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے زیادہ رقوم وطن بھجوانا شروع کردیں

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے زیادہ رقوم وطن بھجوانا شروع کردیں

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)ناامیدی کے حالات میں امید کی کرن‘بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے زیادہ رقم وطن بھجوانا شروع کردی۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی تا اپریل) میں 16ارب 25کروڑ 70 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 15ارب 64کروڑ 39لاکھ 70 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 3.92 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -