سورج میانی روڈ پر پڑنے والے گڑھے کی مرمت مکمل‘ پانی وگیس فراہمی بحال
ملتان(نمائندہ خصوصی )ایم ڈی اے چو ک کے قر یب سورج میانی روڈپر ہفتہ کے روز کراؤن فیلیئر میں فیڈر بس د ھنسنے کے واقعہ کے بعدگڑھے کی مر مت کا کام مکمل کر نے ،واٹر سپلائی اور گیس کی سروسسز صبح سویرے بحال کر کے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا را ؤ محمد قاسم کو پیش کر دی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن عارف عباس کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی دوپہر 2 بجے فیڈر بس دھسنے اور شام سے قبل بس کو نکالے جانے کے بعد بحالی کے اقدامات شروع کروا دئیے گئے تھے سب سے پہلے گڑھے میں گیس پائپ لائن کی مرمت کروائی گئی بعدازاں 12انچ قطر سائز کی 40فٹ سے زائد نئی واٹر سپلائی لائن نصب کی گئی اور اتوار 13مئی کی صبح نا صرف گڑھے کی بیک فلنگ کا کام مکمل کیا گیا بلکہ گیس اور واٹر سپلائی کی حادثے کے بعد معطل سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئیں جبکہ گڑھے کے مقام کو ٹریکٹر بلیڈ کے ذریعے ہموار کر کے جائے حادثہ پر ٹریفک بیرئیر لگا دئیے گئے ہیں اور کراؤ ن فیلئر کی جگہ پر بھر پو ر طریقے سے فلڈنگ کی جا رہی ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر راؤ محمد قاسم نے واسا ٹیم کی طرف سے مسلسل جد و جہد کے ذریعے فیڈر بس کو اپنی مدد آپ کی تحت پرائیوٹ مشینری کے ذریعے نکالنے اور رات بھر گڑھے کی مرمت اور سروسسز کی بحالی کے لیے فرض شناسی کا مظاہرہ کر نے پر خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے دپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ دویژن عارف عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹرسپلائی عبدالسلام اور انکی ٹیموں کی جانب سے بحالی کیلئے کی جانیوالی کو ششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن کو کراؤن فیلیئر کے مقام کی بھر پور فلڈنگ کیساتھ فوری کمپیکشن کر نے اور 24 گھنٹے کے اندر اندر واٹر باؤنڈ کر نے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے تاکہ اہم اور مصروف شاہراہ پر عوام کو آمدورفت میں کسی بھی قسم کی پر یشانی ، رکاوٹ کا سامنا نہ کر نا پڑے۔