نوازشریف کے بیان نے کشمیریوں کے دل چھلنی کردیئے‘ محمد علی درانی

نوازشریف کے بیان نے کشمیریوں کے دل چھلنی کردیئے‘ محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کے خلاف جھوٹا سلطانی گواہ بننے کیلئے خودکو پیش کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبئی حملوں میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف کو پارٹی سرپرست کے عہدے سے برطرف کرے اور ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کریں۔ کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی وزیراعظم، وزراء اور حکومتی عہدیداروں کی نوازشریف سے ملاقاتوں اور رابطوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے قومی رازوں کی پاسداری کے قانون کے تحت قانونی اقدامات کا حکم دے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف کی ملک دشمنی کے خلاف کھڑے ہوجانا چاہئے۔ محمد علی درانی نے کہاکہ نوازشریف 2018ء کے انتخابات بھارتی ٹینکوں اور بھارتی پیسوں سے لڑیں گے۔ پاکستان کی خالق جماعت کے نام پر ایسی ملک دشمنی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ جس شخص کو ملک نے تین بار وزارت عظمی کی عزت دی، اس کا ملکی سالمیت پر حملہ افسوسناک، شرمناک اور المناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض افواج پیلٹ گنز سے کشمیریوں کے چہرے اور جسم چھلنی کررہی ہیں۔ میاں نوازشریف نے اپنے بیان سے کشمیریوں کے دل چھلنی کردئیے ہیں۔
محمد علی درانی