ستاروں کی روشنی میں آج (پیر) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟
برج حمل
مئی14 پیر۔مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔
برج ثور
مئی14 پیر۔کسی معاملے میں اگر اپنی حاضر دماغی سے کام لیں گے تو غلطی سے بچ سکیں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔
برج جوزا
مئی14 پیر۔دوستوں کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا آپ حاضر دماغی اور دانشمندی سے کام لیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج سرطان
مئی14 پیر۔کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔دوست احباب کی طرف سے نقصان کا اندیشہ رہے گا۔
برج اسد
مئی14 پیر۔کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔
برج سنبلہ
مئی14 پیر۔کسی ساتھی کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اس پر قابوپا لیں گے ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔
برج میزان
مئی14 پیر۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔
برج عقرب
مئی14 پیر۔نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج قوس
مئی14 پیر۔اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔
برج جدی
مئی14 پیر۔آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔
برج دلو
مئی14 پیر۔مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
برج حوت
مئی14 پیر۔ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کیرئیر میں ترقی کا رجحان ہوگا۔