العزیزیہ ریفرنس: مریم نواز، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے‘ واجد ضیا

العزیزیہ ریفرنس: مریم نواز، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے‘ واجد ضیا
العزیزیہ ریفرنس: مریم نواز، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے‘ واجد ضیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اکاو¿نٹ کی ٹرانزکشنزکا اصل ریکارڈ نجی بینک منیجرنورین شہزادی نے عدالت میں پیش کیا اور انہوں نے نوازشریف کی طرف سے جاری چیکس بھی پیش کیے۔

استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے عدالت میں کہا کہ ظاہر کیا گیا تھا سکریپ دو ٹرکوں میں گیا جبکہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کوبتایا مشینری50سے 60 ٹرکوں پرمنتقل ہوئی۔

جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ کہا گیا مشینری کوالعزیزیہ سٹیل مل جدہ کے قیام میں استعمال کیا گیا، جے آئی ٹی اس نتیجے پرپہنچی ملزم حسین نواز نے غلط بیانی سے کام لی۔

نوازشریف کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ متن پڑھ رہا ہے جو قابل قبول شہادت نہیں ہے اور واجد ضیا حسین نواز کے مبینہ بیان پر انحصار کر رہے ہیں۔

واجد ضیانے کہا کہ شواہد کے مطابق مریم، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے، لندن فلیٹس کی خریداری و دیگر کاروبارکی دستاویزات جعلی نکلیں۔

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے ایک بار پھراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گواہ کا یہ بیان اس کی رائے پر مشتمل ہے۔

جے آئی ٹی سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ سکریپ دبئی سے جدہ جانے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -