جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک روانہ

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس ...
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آئن )جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، جسٹس گلزار احمدنے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کے حلف اٹھانے کی تقریب سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں ہوئی جس میں سینئرججز، وکلا، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر شریک ہوئے،جسٹس گلزار احمد نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار روس اور چین کے دو ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ چیف جوڈیشل کانفرنس سمیت دیگر میں شرکت کرینگے۔