نقیب قتل کیس ،راﺅ انوار کے خلاف مقدمے کا گواہ بیان سے منحرف

نقیب قتل کیس ،راﺅ انوار کے خلاف مقدمے کا گواہ بیان سے منحرف
نقیب قتل کیس ،راﺅ انوار کے خلاف مقدمے کا گواہ بیان سے منحرف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ،ملزم راﺅ انوار کے خلاف مقدمے کا گواہ شاہد شہزاد ہ جہانگیر بیان سے منحرف ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس نے شاہد شہزادہ جہانگیرکو اس مقدمے کا عینی شاہد ظاہر کیا ہوا تھا۔گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ، عینی شاہدکا کہنا تھا کہ میرانقیب قتل کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس نے زبردستی راو¿انوارکےخلاف بیان لیا۔

گواہ نے کہا کہ پولیس نے تشدد کرکے مرضی کا بیان ریکارڈکروایا۔شہزادہ جہانگیر نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادیا۔عینی شاہد نے عدالت سے استدعا کی کہ جان کوخطرہ ہے،عدالت سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -