پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ قتل کیس کے مزید 2 ملزم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ قتل کیس کے مزید 2 ملزم نیو اسلام آباد ایئر ...
پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ قتل کیس کے مزید 2 ملزم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل کیس میں مزید 2 ملزمان نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیے گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزمان اعجاز خضر اور فراز خضر استنبول فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے جہلم پولیس سے ملزمان کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاو¿ں منگووال غربی میں 26 سالہ پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار دے کر ان کی تدفین کردی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -