ڈکیت گروپ چلانے والی خاتون سمیت 20 ملزمان گرفتار

ڈکیت گروپ چلانے والی خاتون سمیت 20 ملزمان گرفتار
ڈکیت گروپ چلانے والی خاتون سمیت 20 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مضر صحت گٹکا برآمد کر لیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے ڈکیت گروپ چلانے والی خاتون ثمینہ کو گرفتار کر لیا۔ گروپ میں شامل افراد شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری کارروائی میں کلری پولیس نے دو ملزمان کو دھر لیا۔ لیاقت آباد سے دو ملزمان پکڑے گئے۔ اتحاد ٹائون سے ایک ملزم پکڑا گیا۔ سٹیل ٹائون سے ایک ملزم دھر لیا گیا۔ جوہر آباد سے چار ملزمان گرفتارہوئے۔

سپرمارکیٹ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ قائد آباد پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم سلمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گلبرگ سے ایک ملزم پکڑا گیا۔ سرسید پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔نیوکراچی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد خان اور شکیل احمد کو گرفتار کر لیا۔