نواز شریف کے انٹرویو کا فیصلہ پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا: خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

نواز شریف کے انٹرویو کا فیصلہ پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا: خبررساں ایجنسی کا ...
نواز شریف کے انٹرویو کا فیصلہ پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا: خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (آن لائن)خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ سرل المیڈا کے زریعے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹر ویو کا فیصلہ مریم نواز اور پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا اور ان دونوں پر ڈان لیکس کے حوالے سے سنگین الزامات بھی لگے تھے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر خصوصی انٹر ی پاس جاری کیا گیا اس کے لیے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کے پی ایس او نے خصوصی طور پر اجازت نامہ جاری کیا اور انٹرویو لیا بھی ملتان ائیر پورٹ پر ہی گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یادرہے کہ یہ  انٹرویو  بھی ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا  نے ہی کیا جبکہ اس وقت کے وزیراطلاعات پرویزرشید کا نام ڈان لیکس میں بھی آیا تھا۔ خبررساں ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ان کی پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا کہ نواز شریف اس طرح کا انٹرویو دے کر اپنے اور پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دینگے اسی لیے اس معاملے پر کوئی حکومتی وزیر بولنے کو تیار نہیں ہے۔

ذر ائع کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں نے نوازشریف کے انٹرویو کو ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیلنے کے تناظر میں لیا ہے اور ان کے خلاف بھی اسی طرح کے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا جس طرح کی پابندی الطاف حسین پر لگی تھی جبکہ دوسری طرف میانوالی اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواستیں دیدی گئی ہیں۔

قومی سلامتی کے اداروں نے نوازشریف کےاس بیان کو پاکستان کی سلامتی اور بھارت کے حوالے سے پاکستان کے نقطہءنظر کو کمزور کرنے کے تناظر میں دیکھا ہے اور اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -قومی -