نوازشریف کلبھوشن اور کشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف بغاوت کی ،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

نوازشریف کلبھوشن اور کشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف بغاوت کی ...
نوازشریف کلبھوشن اور کشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف بغاوت کی ،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے، نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباﺅمیں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -