اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کی

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کی
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خصوصی طور پر مدعو کرنے کے باوجود قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کی۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ رات دیر سے پہنچا، صبح پتا چلا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہوں۔جس پر میں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فیصلہ کرے کیاکرناہے میں تواپوزیشن لیڈرہوں،، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے ،وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں اورپارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں اورقوم کو اعتمادمیں لیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاانتظار کروں گاکہ وہ پارلیمنٹ میں آکر بتائیں۔خورشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کاموجودہ حکومت سے تعلق ہے۔لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں ان پوزیشنز پررہنے والوں کوسوچ سمجھ کربولناچاہئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -