”میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو۔۔۔“ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بعد کلبھوشن یادیو کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا؟ پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

”میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو۔۔۔“ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بعد کلبھوشن ...
”میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو۔۔۔“ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بعد کلبھوشن یادیو کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا؟ پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پکڑا گیا تو اس کے سنسنی خیز انکشافات نے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا جبکہ یہ بھی واضح ہو گیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت پوری طرح ملوث ہے۔

اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں کوئی بیان نہ دیا جس پر اپوزیشن جماعتیں متعدد مواقعوں پر یہ کہتی نظر آئیں کہ نواز شریف کلبھوشن یادیو کا نام لے کر اسے بھارتی جاسوس قرار کیوں نہیں دیتے لیکن اب نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں انہوں نے اپنے حالیہ بیان کا ذکر کیا تو وہیں انہوں نے کلبھوشن یادیو کو بھی بھارتی جاسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا اور میں نے جواب مانگا تھا میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا۔ میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں، دنیا ہمارا بیانیہ تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں، 50 ہزار لوگ شہید ہوئے، آرمڈ فورسز، پولیس اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -