بھارتی فوج نے جدید اسلحہ ، ٹینکوں کی تیاری کیلئے 150 ارب روپے منصوبے کوحتمی شکل دیدی

بھارتی فوج نے جدید اسلحہ ، ٹینکوں کی تیاری کیلئے 150 ارب روپے منصوبے کوحتمی ...
بھارتی فوج نے جدید اسلحہ ، ٹینکوں کی تیاری کیلئے 150 ارب روپے منصوبے کوحتمی شکل دیدی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے جدید اسلحہ اور ٹینکوں کی تیاری کے لئے 15 ہزار کروڑ (150 ارب) روپے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے، گوداموں میں اسلحہ کی کمی اور تاخیر کا شکار اسلحہ برآمدات کے سبب یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ اس بڑے پراجیکٹ میں 11 نجی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اعلیٰ فوجی حکام اور وزارت دفاع کے حکام پراجیکٹ پر فوری عملدرآمد چاہتے ہیں، یہ اسلحہ اور ہتھیار ملنے کے بعد بھارتی فوج 30 روز یا اس سے طویل مدت کی لڑائی کے قابل ہوجائے گی۔ سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا 10 برس کی مدت میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ مزید تفصیلات نہیں دیں۔

ادھر ایک ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے تحت راکٹ، ایئر ڈیفنس سسٹم، آرٹلری گنیں، انفنٹری کمبیٹ وہیکلز، گرینڈ لانچرز اور دیگرہتھیاروں کی تیاری کے لئے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ چین کی طرف سے فوجی صلاحیت میں اضافے کے بعد پراجیکٹ پر کام شروع ہورہا ہے۔ آرمی چیف جنرل بیسن راوت اور متعدد حکومتی عہدیداروں کی بھی منصوبے پر نظر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -