لاہورہائیکورٹ نے پی پی 232 ،233 اور234 میں دوبارہ حلقہ بندیوں کاحکم دے دیا

لاہورہائیکورٹ نے پی پی 232 ،233 اور234 میں دوبارہ حلقہ بندیوں کاحکم دے دیا
لاہورہائیکورٹ نے پی پی 232 ،233 اور234 میں دوبارہ حلقہ بندیوں کاحکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پی پی 232 ،233 اور234 سے متعلق حلقہ بندیوں کاالیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے مذکورہ حلقوں میں دوبارہ حلقہ بندیوں کاحکم دے دیا۔
تفصیلات مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدوحید نے پی پی 232 ،233 اور234 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخوست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ حلقوں میں حلقہ بندیاں دوبارہ کرائی جائیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیاں بددیانتی پرمبنی ہیں۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پی پی 232 ،233 اور234 سے متعلق حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اورمذکورہ حلقوں میں دوبارہ حلقہ بندیوں کاحکم بھی دے دیا۔