مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح ,تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویڈیو خطاب کریں گے

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح ,تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ...
مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح ,تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویڈیو خطاب کریں گے

  

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہوگا، یہ تقریب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادیں بالائے طاق رکھ کرامریکامقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کیلئے تیار ہے۔خطے میں انتشار کو مزید بڑھاوا دینے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا اور داماد کوشنر وفد کے ہمراہ اسرائیل میں موجود ہیں،جہاں وہ نئے سفارتخانہ کا افتتاح کریں گے،تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویڈیو خطاب کریں گے۔

امریکا کی جانب سے 86ملکوں کو تقریب کا دعوت نامہ بھجوایا گیا تھا،جس میں صرف 32ممالک نے شرکت کی حامی بھری ہے۔یہ تقریب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر منعقد کی جارہی ہے،دوسری جانب فلسطینیوں کے شدید احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےاس امریکی فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -