سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مستردکر دی

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مستردکر دی
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مستردکر دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جب کہ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -