ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کا باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کا باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کا باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنےکاباقاعدہ اعلان دوسے تین روزمیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم چھوڑنےکافیصلہ کر لیا ہے لیکن کسی پارٹی میں شمولیت کاارادہ نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کاباقاعدہ اعلان دوسے تین روزمیں کروں گا ،سب مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں،ووٹرمایوس ہے۔رشید گوڈیل کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اور قوم کو اور رسوا ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔

واضح رہے رشید گوڈیل اگست 2017میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے، تاہم مارچ2018میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی اطلاعات تھیں۔ لیکن وہ اب کسی پارٹی میں شمولیت کاارادہ نہیں رکھتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -