شاہد آفریدی نے ہاکی لیجنڈ منصور احمد کے نماز جنازہ ایسا کیا دیکھ لیا کہ بولنے پر مجبور ہو گئے؟ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا، آفریدی کی بات سن کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

شاہد آفریدی نے ہاکی لیجنڈ منصور احمد کے نماز جنازہ ایسا کیا دیکھ لیا کہ بولنے ...
شاہد آفریدی نے ہاکی لیجنڈ منصور احمد کے نماز جنازہ ایسا کیا دیکھ لیا کہ بولنے پر مجبور ہو گئے؟ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا، آفریدی کی بات سن کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈرشاہد خان آفریدی نے بھی ان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور پھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا نام ہم سے بچھڑ گیا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ آج یہاں کوئی سلیبریٹی نظر نہیں آ رہی۔ اگر کسی اور ملک میں کوئی لیجنڈ انتقال کر گیا ہوتا تو تمام سلیبریٹز اس غم میں شریک ہوتیں اور ٹوئٹر اور فیس بک بھرے پڑے ہوتے لیکن یہاں آج کوئی نہیں آیا۔

شاہد آفریدی انتہائی دکھ، افسوس اور بوجھل دل کیساتھ کہا کہ آج ہمارے بچوں کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ کتنا بڑا لیجنڈ ہم سے بچھڑ گیا ہے اور کس حالت میں گیا ہے۔ میں تو دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطاءفرمائے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -علاقائی -پنجاب -لاہور -سندھ -کراچی -