فیصل آباد:نوازشریف کیخلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سمن آبادمیں درخواست

فیصل آباد:نوازشریف کیخلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سمن ...
فیصل آباد:نوازشریف کیخلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سمن آبادمیں درخواست

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سمن آبادمیں درخواست کر دی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کے متنازعہ بیان سے پوری دنیامیں پاکستان کی بدنامی ہوئی،سابق وزیراعظم اور قائدن لیگ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامقدمہ درج کیاجائے۔

ادھرکراچی میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نوازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ شاہراہ فیصل پہنچ گئے،ان کا کہناہے کہ نوازشریف کےخلاف غداری کامقدمہ درج کیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -سندھ -کراچی -