قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آج پریس کانفرنس کریں گے

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آج پریس کانفرنس کریں گے
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آج پریس کانفرنس کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پونے 2بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کے بیان کے بعد ابھی تک کوئی ردعمل یا اپنا موقف نہیں دیا ،سلامتی کونسل کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد شاہد خا قان عباسی آج اہم پریس کانفرنس پونے 2بجے کریں گے جس میں اس حوالے سے ان کا بیان ہونے والی پریس کانفرنس میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس ختم ہونے کے بعدوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر بات چیت ہوئی ،شاہد خاقان عباسی نے قائد ن لیگ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا,ملاقات میں آئندہ کالائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان پر غور کیاگیا اور متفقہ طورپر اس بیان کو غلط اور گمرہ کن قراردیتے ہوئے مسترد کردیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -