”جو لوگ نواز شریف کے بیان پر تنقید کر رہے ہیں ان کو میں۔۔۔“ مریم نواز نے اعلان کر دیا، نیا ہنگامہ برپا کر دیا

14 مئی 2018 (13:37)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مریم نواز نے بھی اعلان کر دیا ہے جس کے باعث نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے بونیر میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔ صحافی نے مریم نواز شریف سے سوال پوچھا کہ سیاسی قائدین نواز شریف کو غدار قرار دے رہے ہیں تو آپ کیا کہتی ہیں جس پر مریم نواز شریف نے کہا کہ ابھی بونیر جلسے میں جا رہی ہوں، وہیں سب کچھ کہوں گی۔

واضح رہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر ہر جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس کے اعلامیہ میں متفقہ طور پر اس بیان کو مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدخبریں