”شہباز شریف بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد سینئر صحافی افتخاراحمد نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشدید پریشان ہو جائیں گے

”شہباز شریف بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس ...
”شہباز شریف بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد سینئر صحافی افتخاراحمد نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشدید پریشان ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے الیکشن لڑنا ہے تو ان کے پاس نواز شریف کا بیان مسترد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ کل تک یہ بات کی جا رہی تھی کہ نواز شریف کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو رہی ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے اور ان کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ یہ کارروائی صرف اس لئے کی جا رہی ہے کہ وہ ووٹ کے تقدس اور عوام کے اقتدار کی بات کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

ایک ایسا شخص جس نے یہ حلف اٹھایا ہو کہ میرے علم میں جو چیزیں آئیں گی انہیں کسی کو نہیں بتاﺅں گا، جیسا کہ انہوں نے پچھلے دنوں کہا کہ میرے دل میں بہت سے راز ہیں، تو ایسی باتیں تو بہت سے وزراءاعظم کے دل میں ہوتی ہیں اور اس لئے ہی حلف لیا جاتا ہے جس کے بعد آپ اپنے گھر والوں کیساتھ بھی ریاستی باتیں شیئر نہیں کرتے۔

اگر تین دفعہ وزیراعظم بننے کے بعد حلف کا احترام نہیں کر سکتے تو پھر جو کچھ کیا ہے وہ غلط ہے۔ پھر ایک ملک کیساتھ آپ کے حالات واضح ہیں اور آپ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی جماعت سے مشورہ کریں اور اگر پارٹی اجازت دیدے تو پارلیمینٹ میں آئیں اور اگر پارلیمینٹ بھی رضامند ہو جائے تو پالیسی کے طور پر لائیں۔

اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا خوب بول رہا ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جو تفریق پیدا ہوئی ہے وہ بہت خطرنا ک ہو گی کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ شہباز شریف قومی سلامتی کے اجلاس میں بیٹھیں اور ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھائی کیساتھ بیٹھیں تو ان کے ساتھ کھڑے ہوں، تو ان کیلئے یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -