سپریم کورٹ بار کا نوازشریف کے خلاف پٹیشن دائرکرنے کا عندیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار نے نوازشریف کے حالیہ ریاست مخالف بیان کوملک دشمنی قراردیتے ہوئے ان کے خلاف پٹیشن دائرکرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئرنائب صدرسپریم کورٹ بارقمرالزمان قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور ایسے بیان ملک دشمنی کے زمرے میں آتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف کے خلاف پٹیشن دائرکریں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ممبئی حملوں سے متعلق دیا گیا بیان اپنے موبائل فون سے صحافیوں کو دوبارہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا اور میں نے جواب مانگا تھا میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا۔