”وزیراعظم کی جان اب اس صورت میں ہی چھوٹ سکتی ہے کہ وہ۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین بھی میدان میں آ گئے، شاہد خاقان عباسی پر بجلیاں گرا دیں

”وزیراعظم کی جان اب اس صورت میں ہی چھوٹ سکتی ہے کہ وہ۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی ...
”وزیراعظم کی جان اب اس صورت میں ہی چھوٹ سکتی ہے کہ وہ۔۔۔“ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین بھی میدان میں آ گئے، شاہد خاقان عباسی پر بجلیاں گرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے اور اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صرف مستعفی ہو کر ہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کے بیان کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا جبکہ اجلاس میں موجود مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم اور وزراءنے بھی فیصلے کی تائید کی ہے۔ وزیراعظم صرف مستعفی ہوکرہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس بیان کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔