وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر نے کا فیصلہ

وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر نے کا فیصلہ
وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر نے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت میں مزید بہتری آگئی جس کے بعد آج انہیں ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ان سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹرز  نے وزیرداخلہ احسن اقبال کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے ۔

دوسری طرف حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی  کے اراکین نے بھی ان سے ملاقات  کی جبکہ  جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی اور ان خیریت دریافت کی ۔ 

مزید :

قومی -