”ہر مشکل کا روحانی توڑ “ایسا مجرب وظیفہ جو راستے کے پتھروں کو ہٹا دیتا ہے

”ہر مشکل کا روحانی توڑ “ایسا مجرب وظیفہ جو راستے کے پتھروں کو ہٹا دیتا ہے
”ہر مشکل کا روحانی توڑ “ایسا مجرب وظیفہ جو راستے کے پتھروں کو ہٹا دیتا ہے

  

توکل انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ۔میرے پاس جو لوگ روحانی علاج اور رہ نمائی کے واسطے آتے ہیں ،ان میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں جنہیں مایوسی کا مرض ہوتا ہے،توکل بہت کم کرتے ہیں ۔میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ توکل ایسی قوت ہے جو انسان کو اللہ کے قریب کردیتی ہے ۔وہ اسکو یقین ایمان دیتی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے ہر کام میں اللہ کریم کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ایسے لوگوں کو پریشانیاں پریشان نہیں کرتیں ۔لہذا میرا مشاہدہ ہے کہ جو لوگ اپنے غلط نظریات اور کاموں کی وجہ سے لوگوں کے غلط رویوں کا سامنا کرتے ہیں ،سب سے پہلے خود انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور غفورورحیم سے مغفرت طلب کرکے راہ ہدایت کی دعا کرتے رہنی چاہئے ۔یہ عمل لگاتار ہے۔جب تک سانس ہے اللہ سے مانگتے رہنا چاہئے ۔

عام زندگی میں جب لوگوں کی جانب سے تکالیف بڑھ جائیں ،نوکری اور کاروبار میں رکاوٹیں ہوں،بیماریاں حملہ آور ہوتی رہیں۔ خوف دل میں بیٹھ جائے اور وسوسے آتے ہوں۔بچوں کی شادیوں اور خوشیوں کو نظر بد سے بچانا ہو۔امتحانات سر پرہوں تویکایک پڑھائی سے دل اکتا جائے ،یا کچھ یاد نہ رہتا ہوں،ڈپریشن بڑھ جائے ۔عدالتوں میں خواری کا سامنا ہو،بدمعاش لوگ تنگ کرتے ہوں تو ایسے ہر طرح کے سماجی و جسمانی و باطنی مسائل سے بچنے کے لئے چالیس روز تک روزانہ تین سو تیرہ بار یہ دعا پڑھا کریں ۔

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم

 دل میں دعا پڑھنی ہے ۔اول آخر درود پاک تین بار ۔چالیس روز کے بعد روزانہ گیارہ بار صبح پڑھ لیں یا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اسکو تین بار پڑھ لیا کریں ،انشا ءاللہ شیطان کی پھیلائی نحوست سے بچ جائیں گے اور روحانی قوتیں آپ کی حامی و نصیر ہوں گی۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -