”چلو بیگم سیلفی لیتے ہیں۔۔۔“ شاپنگ مال میں آئے جوڑا سیلفی لینے لگا تو ماں کی گود میں موجود بچے کیساتھ وہ کام ہو گیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خوف میں مبتلا ہو گئے

”چلو بیگم سیلفی لیتے ہیں۔۔۔“ شاپنگ مال میں آئے جوڑا سیلفی لینے لگا تو ماں کی ...
”چلو بیگم سیلفی لیتے ہیں۔۔۔“ شاپنگ مال میں آئے جوڑا سیلفی لینے لگا تو ماں کی گود میں موجود بچے کیساتھ وہ کام ہو گیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خوف میں مبتلا ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلفی کا شوق اب تک کئی جانیں لے چکا ہے لیکن والدین کا یہ شوق ایک بچے کی جان کیسے لے گیا؟ ایسی خبر اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ بھی دیکھتا ہے وہ خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 
شاپنگ مال میں موجود بھارتی جوڑے نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اس دوران ماں کی گود میں موجود بچی برقی سیڑھیوں کی ریلنگ کیساتھ ٹکرا نیچے گری اور ہلاک ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں بیوی شاپنگ مال میں موجود ہیں اور سیلفی لیتے ہیں جس کے بعد دونوں برقی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
برقی سیڑھی پر قدم رکھتے ہی شوہر ایک مرتبہ پھر اپنی بیوی کو سیلفی بنانے کا کہتا ہے اور اس دوران وہ توازن کھو بیٹھتی ہے جس کے باعث اس کی گود میں موجود 10 ماہ کی بچی پہلے تو ریلنگ کیساتھ ٹکراتی ہے اور پھر نیچے جا گرتی ہے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑا ڈاکٹر کے کلینک پر آیا تھا اور پھر انہوں نے شاپنگ مال آنے کا فیصلہ کیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔