امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے، نوازشریف کے بیان پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا:مشیرقومی سلامتی

امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے، نوازشریف کے بیان پرکوئی ...
امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے، نوازشریف کے بیان پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا:مشیرقومی سلامتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے، نوازشریف کا بیان نہایت حساس قومی معاملہ ہے،میں اس معاملے پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
ناصر جنجوعہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،افغانستان اورایران تجارتی،صنعتی مرکز، ایشیا کا مستقبل ہیں۔خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،افغانستان میں داعش،عدم استحکام،منشیات کاڈیرا ہے۔خطہ بڑی قوتوں کے مابین رسہ کشی کامنظرپیش کررہا ہے،چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے۔
مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نوازشریف کے بیان پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا بیان نہایت حساس قومی معاملہ ہے،میں اس معاملے پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -